Official Website

حکومت نے عاصم احمد کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا

76

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کی تبدیلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد کو تبدیل کرکے عاصم احمد کو نیا چیئرمین لگانے کی منظوری دی۔

کابینہ کی منظوری کے بعد گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔