
کرشمہ کپور نے دوسری شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشمہ نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجر کو اپنا جیون ساتھی چنا تھا بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں۔
post
اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیے۔ ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی اچھا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔