Official Website

بلتستان برفانی تیندوے کی افزائش نسل کیلئے بہترین مقام قرار

54

پاکستان کے شمالی علاقے بلتستان کو برفانی تیندوے کی افزائش نسل کے لیے بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مختلف فلاحی تنظیموں اور مقامی آبادی کے تعاون سے کئی سالوں کی محنت کے بعد گلگت بلتستان کے بالائی حصوں میں برفانی تیندوے کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہر ماحولیات شفقت حسین گزشتہ 20 برس سے تیندوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں حکومت ہمیں دنیا میں ناپید ہوتے جانوروں جیسے مارخور اور برفانی چیتے کے شکار سے تو روکتی ہے لیکن اس کے عوض کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔

شفقت حسین نے بتایا کہ ہم نے مقامی سطح پر برفانی تیندے اور دیگر جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے مقامی زبان میں کتابچے شائع کر کے تقسیم کیے اور مقامی افراد سے بات چیت کر کے انہیں اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا۔

اب امریکی نشریاتی ادارے نے ضلع بلتستان کو برفانی تیندوے کے لیے بہترین مقام قرار دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک ویڈیو ڈاکیو مینٹری بھی جاری کی ہے۔