Official Website

محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی 154 رنز کی شراکت داری، شائقین کے دل جیت لیے

64

لاہور:  انگلش کاؤنٹی میں پاک بھارت جوڑی توجہ کا مرکز بن گئی، محمد رضوان اور چتیشور پجارا نے 154 رنز کی شراکت داری قائم کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان اور چتیشور پجارا کی ایک ساتھ کھیلتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز کے چرچے ہیں۔ سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھارتی بلے باز پجارا نے ڈبل سنچری سکور کی جبکہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اناسی رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پہلی اننگز میں سسیکس کی ٹیم پانچ سو اڑتیس رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔