Official Website

یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے حملے میں 21 افراد ہلاک

49

کیف: یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے تازہ حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ ایک ماہ میں یومیہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔

ٹیلی گرام میں علاقے کے گورنر پاولو کیریلینکو نے بتایا کہ 10 افراد یورپ کے سب سے بڑے کوک پلانٹ پر حملے کے دوران جاں بحق ہوئے جبکہ لائمن قصبے میں مزید پانچ، ووہلیدار قصبے میں چار اور ویلیکا نووسیلکا اور شینڈری گولو کے دیہات میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سرزمین پر کیے گئے ہر جرم کے لیے روسیوں کو سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب، لوہانسک کے گورنر نے ٹیلی گرام میں بتایا کہ یہاں بھی روسی حملوں اور گولہ باری میں شدت آ گئی ہے اور اب لوہانسک خطے میں کوئی شہر محفوظ نہیں رہا۔