
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو ایک اور وزارت مل گئی
کراچی: پی پی رہنما شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔
رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو گزشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور انہیں وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے اب شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان بھی دے دیاہے۔
اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان اویس قادر شاہ کے پاس تھا جو اب سندھ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔