Official Website

حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر

56

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی۔ 

 وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ ایپل سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا، جب کہ جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز سے حلف کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جب کہ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے یہ بینچ تشکیل دیا ہے۔