Official Website

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

54

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں مٹھی اور نوابشاہ میں سینتالیس، موہنجو داڑو اور دادو میں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے تربت میں پارہ چھیالیس اور سبی میں انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔