Official Website

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

45

لاہور : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملتان ،ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، سرگودھا اوردیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

جبکہ صوبہ سندھ میں موہنجو دوڑو اور سکھر میں درجہ حرارت 45، نوابشاہ میں 46 اور دادو میں 48 تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔