Official Website

یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ ہے: دفتر خارجہ

45

اسلام آباد :  یوم تکبیر پر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎یوم تکبر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ‎ 24 ‎سال پہلے جنوبی ایشیا مین سٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے،‎ ‎جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ‎ پاکستان ‎کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا،‎ ‎جنوبی ایشیا مین خطرات سے بچنے کے لیے سٹرٹیجک رسٹینٹ رجیم معاہدہ کی پیشکش بہت اہم ہے۔