Official Website

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 32 کشمیریوں کو شہید کیا گیا

74

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مئی میں ریاستی دہشتگردی کے دوران ایک نوجوان سمیت 32 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج یکم جون کو بھی دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ اور دھماکوں کی وجہ سے کم از کم 26 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی پولیس اور فوجی اہلکاروں نے 92 کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا جبکہ نام نہاد 180 سرچ آپریشن کے دوران دو گھروں کو تباہ بھی کر دیا۔