Official Website

پہلا ون ڈے: پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

71

لاہور: تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔

سری لنکا کی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کویشا دلہاری 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، دیگر خواتین کھلاڑیوں میں پریرا 4، اتاپاتو25، کرونارتنے 12، ویراکوڈی 30، ڈی سلوا 16 سکور بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ غلام فاطمہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے دو دو شکار کیے۔

قومی ویمن ٹیم نے ہدف 42 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، منیبہ علی 14، سدرہ امین 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، بسمہ عمروف 62 اور عمائمہ سہیل 1 سکور پر ناٹ آؤٹ رہیں۔