Official Website

پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم، خیبر پی کے اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

61

لاہور:  محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت تینتالیس، لاہور میں چوالیس اور بہاولپور میں پینتالیس تک جانے کا امکان ہے۔

سندھ میں دادو اور نوابشاہ میں پارہ سینتالیس کو چھونے کی توقع ہے، بلوچستان میں تربت،نوکنڈی میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔