
ساہیوال ڈیرہ رحیم ڈویژن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو ڈکیت ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تاہم 112 نائن ایل کے قریب پولیس ٹیم نے ناکہ پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سفارش علی اور غلام علی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان ڈکیتی،راہزنی،نقب زنی کی درجنوں واداتوں میں مطلوب تھے۔