
بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا نئی حلقہ بندیوں پر عدالت جانے کا اعلان
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابر موسی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں نقطہ اعتراض پر بی این پی سے تعلق رکھنےوالے رکن اسمبلی ثناء بلوچ ،احمد نواز بلوچ ، ایچ ڈی پی کے رکن اسمبلی قادر علی نائل اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نےقومی وصوبائی اسمبلی کےحوالے سےنئی حلقہ بندیاں صحیح نہیں کیں، قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر تے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئی حلقہ بندیوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے، اس موقع پر قائم مقام اسپیکر بابر موسی خیل نے رولنگ دی کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اراکین قرارداد لائیں جب کہ اسے ٹریبونل میں چیلنج کیا جائے۔