
گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں برس تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 43 ارب 33کروڑ ڈالر ہوگیا۔
گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ ڈالر تھا جس کے تحت سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارےمیں 57.85 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولائی سے مئی تک 28 ارب 84 کروڑ ڈالر کی برآمدات اور جولائی تا مئی 72 ارب 18 کروڑ ڈالر کی درآمدات ہوئیں۔
ادارہ شماریات کےمطابق ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 6.90 فیصد بڑھا۔