Official Website

پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافے کے بعد معاشی بحران سے باہر نکل آئے، مفتاح اسماعیل

33

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ کرنے کے بعد ہم اقتصادی بحران سے باہر نکل آئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے وقت میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات کا اعلان کریں گے تا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس یا عوام کے پرائیویٹ لاکرز کو منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی خبریں غلط اور جانب دارانہ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔