Official Website

خواتین عازمین حج کے محرم سے متعلق نئی شرط عائد

44

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس خواتین عازمین حج کے لیے نئی شرط عائد کردی ہے.

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔

یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنےوالے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون مقرر کررکھی ہے۔ حکام کے مطابق خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعےکیا جائے گا۔