Official Website

پنجاب اور سندھ میں آج شدید گرمی، جہلم میں پارہ 48، موہنجوداڑو 49 کو چھونے کا امکان

35

لاہور:  پنجاب اور سندھ میں آج موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان میں درجہ حرارت سینتالیس، جہلم میں اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ سندھ میں دادو کا درجہ حرارت اڑتالیس، موہنجوداڑو میں انچاس کو چھونے کی توقع ہے، بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت میں بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقے بھی شدید گرمی کی لیپٹ میں آ گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گوادر میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 35 سے 37، قلات میں 30 سے 32، جیونی میں 32 سے 34، نوکنڈی میں 40 سے 42، تربت میں 42 سے 44، سبی میں 47 سے 49 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم و خشک جبکہ بعد دوپہر گرد آلود اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔