Official Website

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا، ایجنڈا جاری

34

اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہو گا، ایجنڈا جاری الیکشن ایکٹ 2017 ترمیمی بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔

الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکا ہے، صدر نے الیکشن ترمیمی بل پر دستخط کرنے کے بجائے واپس بھیج دیا تھا، مشترکہ اجلاس سے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قومی احتساب بیورو آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، نیب ترمیمی بل کی بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ منظوری دے چکے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، والدین کے تحفظ کا بل پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔