Official Website

قصور: گھر میں گھس کر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی

72

قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں 14 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم انتظار نے 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج کر کے جیو فینسنگ کی مدد سے ملزم کو 7 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔