Official Website

انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

35

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔