
ومبلڈن نے کھلاڑیوں کے ریکارڈ میں اضافہ کردیا
ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن نےکھلاڑیوں کے معاوضے کی مجموعی رقم میں اضافہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ومبلڈن میں کھلاڑیوں کے معاوضے کی رقم بڑھا کر ریکارڈ 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر یعنی 10ارب 20کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں اور خواتین کے سنگلز کی انعامی رقم کم کرکے 25 لاکھ ڈالریعنی 50 کروڑ 50لاکھ پاکستانی روپے سےز ائد کردی گئی جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً 15فیصد کم ہے۔
یاد رہے کہ سب سے پرانا گرینڈ سلیم ایونٹ ومبلڈن 27 جون سے شروع ہوگا۔