Official Website

بجٹ 2022-23ء: ملکی دفاع کے لیے 1523 ارب روپے مختص

43

لاہور:  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے 9 ہزار 502 ارب روپے کے بجٹ میں ملکی دفاع کے لیے 1523 ارب روپے ہوں گے۔

وزیرخزانہ کے مطابق مالی سال 23-2022 میں وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 502 ارب روپے ہے جن میں سے 3950 ارب روپے ڈیٹ سروسنگ پر خرچ ہوں گے۔ اگلے سال PSDP کے لیے 800 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، ملکی دفاع کے لیے 1523 ارب روپے، سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 550 ارب روپے ہوں گے۔پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈیز 699 ارب روپے رکھی گئی ہے۔  قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 3144 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ سبسڈیز کی مد میں 1515 ارب روپے خرچ ہوئے۔