Official Website

امریکا میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ کی شرط ختم

45

امریکا نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ 19 ٹیسٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے۔

مسافروں کے کووڈ ٹیسٹ کی پابندی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2021 کے شروع میں عائد کی تھی، جسے بعد ازاں جو بائیڈن انتظامیہ نے سخت کردیا تھا۔

بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں بشمول امریکی شہریوں کو بھی پرواز پر سوار ہونے سے ایک دن قبل کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوتا تھا اور نیگیٹو ٹیسٹ پر ہی انہیں سفر کی اجازت ہوتی تھی۔

لیکن اب کووڈ ٹیسٹ کی پابندی کو 12 جون سے ختم کیا جارہا ہے۔

فضائی کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے امریکی حکام سے یہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

اب ان کمپنیوں نے امریکی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

حکام کے مطابق سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے 3 ماہ تک اس فیصلے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کورونا وائرس کی ایک نئی اور زیادہ متعدی قسم سامنے آئی تو کووڈ ٹیسٹ کرانے کی پابندی دوبارہ سے لگائی جاسکتی ہے۔