
شمالی وزیر ستان میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی شاہ زیب شہید
لاہور: شمالی وزیر ستان کے علاقہ دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ تبادلے کے دوران سپاہی شاہ زیب شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف دتہ خیل میں آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، گولیوں کی زد میں آ کر ایک سپاہی شاہ زیب شہید ہو گیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، علاقہ سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پچیس سالہ شاہ زیب کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے۔