Official Website

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

66

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ سہہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔

بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے لیکن ملتان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔