Official Website

عدت میں بیٹھی 60 سالہ خاتون کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

76

کراچی: سی آئی اے پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے عدت میں بیٹھی ہوئی 60 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے عارف عزیز کے مطابق چند دن قبل سرجانی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر 60 سالہ خاتون کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا، واردات کے بعد ملزم طلائی زیورات اور جنریٹر چوری کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل اور چوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا تھا۔

ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق 11 جون کو خفیہ اطلاع پر مقتولہ کے قتل میں ملوث ملزم کو سرجانی ٹاون سے گرفتار کر لیا ، ملزم جنریٹر فروخت کررہا تھا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دکان پر چھاپہ مارکر ملزم ارشد علی کو گرفتار کرکے جنریٹر برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ضعیف العمر خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جنریٹر چوری کررہا تھا کہ اچانک خاتون نے اسے دیکھ لیا جس پر ملزم نے خاتون کو گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد گھر سے جنرنیٹر اور طلائی زیورات چوری کئے اور فرار ہوگیا، ملزم نے دوران تفتیش درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔