
کوئٹہ: دو انجینئرز سمیت کوئلے کی کان کے 4 ملازمین اغوا
کوئٹہ: نواحی علاقے اسپین کاریز میں کوئلے کی کان کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اغوا کیے گئے ملازمین میں دو انجینئر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مغویوں میں سے دو کا تعلق چکوال، ایک کا صوابی اور ایک کا مظفرآباد سے ہے۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ملازمین کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہنہ اوڑک میں درج کیا گیا ہے۔