Official Website

جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش برسنے کا امکان

29

لاہور: موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شام جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، سندھ میں موسم گرم رہے گا،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔