Official Website

امریکی صدر جوبائیڈن کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان

58

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے اور سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی شاہی دیوان سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکی صدر 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق اقتدار سنبھالنےکے بعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی  جائیں گے۔

ایک سینیئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گےجس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔