Official Website

ڈالرکی اونچی اڑان جاری، روپیہ مزیدکمزور ہوگیا

61

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر مسلسل تگڑا اور روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے،کاروبار کے دوران ڈالر ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہوا ہے۔

ایک روپیہ 29 پیسامہنگا ہونےکے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر207 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے، یہ انٹربینک میں ڈالرکی بلند ترین قیمت ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک میں ڈالرکی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 208 روپے تک پہنچ گیا تھا۔