Official Website

سونے کے شوقین چوہے 5 لاکھ کے زیورات لے اڑے

68

ممبئی:  چوہے بھی سونے کے شوقین نکلے، 5 لاکھ مالیت کا سونا گٹر میں لے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انوکھے واقعے میں پولیس اہلکاروں کو اس وقت حیرت کا جھٹکا لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ چوہے 10 تولے سونے کے زیورات گٹر میں لے گئے۔ بھارتی شہر ممبئی میں ایک خاتون بھکاریوں کو کھانا دینے رکیں تو غلطی سے وہ تھیلا کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا جس میں 5 لاکھ مالیت کے 10 تولے سونے کے زیورات تھے۔

خاتون نے غلطی کا احساس ہوتے ہی پولیس سے رجوع کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر پتہ چلا کہ چوہے کچرے کے ڈبے سے زیورات کا تھیلا گھسیٹ کر گٹر میں لے گئے، پولیس نے خاکروبوں کی مدد سے سونے کے زیورات گٹر سے نکلوا کر خاتون کے حوالے کر دیئے۔