
جرمنی میں کورونا سے یومیہ اموات 130 تک جا پہنچیں
یورپ میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس نے اپنے پنجےگاڑ لیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے یورپ کے دوسرے بڑے ملک جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کورونا سے روزانہ اموات 50 سے130 تک جاپہنچی ہیں۔
ملک میں بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیر صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
اس کے علاوہ جرمن حکومت کی جانب سے اکتوبرسےمارچ تک دکانوں اور ریسٹورینٹس میں ماسک لازم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔