Official Website

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

55

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت  5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافےکے پیش نظر ہو رہی ہےکیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔