Official Website

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ

29

کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

حیدر آباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 16 اور کراچی میں 10 فیصد تک جا پہنچی۔ 

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز  کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9406 ٹیسٹ کیے گئے جن  میں سے 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک ہلاکت  ہوئی اور 58  مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔