
مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی۔
مونس الٰہی نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کی کچھ چیزیں ہونی چاہئیں جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو ،اس نے کچھ کیا ہو یہ نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔