Official Website

ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے، شیخ رشید

33

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہئیے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ‏پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی۔ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔