Official Website

روسی صحافی نے یوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام کا میڈل نیلام کردیا

11

ماسکو: روس کے صحافی نے جنگ سے متاثریوکرینی بچوں کی امداد کے لئے نوبل انعام میں ملا سونے کا میڈل نیلام کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کرنے والے روس سے تعلق رکھنے والے صحافی دیمتری میریتوو نے نوبل پرائز میں ملنے والا سونے کا  میڈل نیلام کردیا۔

روسی صحافی کا کہنا ہے کہ میڈل کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والے ادارے کے ذریعے یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی مدد اوربحالی کے لئے خرچ کی جائے گی۔ جنگ کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کوبہتر اورمحفوظ مستقبل دینا اہم ہے۔

دیمتری میریتوو نوبل انعام میں ملنے والی پانچ لاکھ ڈالر کی رقم پہلے ہی امدادی کاموں کے لئے دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

دیمتری میریتوو کو2021 میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ صحافت پرنوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔