Official Website

جنگلات میں آتشزدگی پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب

32

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس شکیل احمد نے کی ۔

اس موقع پر عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2  اکتوبر  تک ملتوی کردی۔ 

ملک اجمل نامی شخص کی جانب سے دائر کردہ رٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔