Official Website

عاطف کی کانسرٹ میں آنیوالی خصوصی مداح سے اظہار محبت کی ویڈیو نے دل جیت لیے

7

آواز کے جادو سے دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لینے والے عاطف اسلم اپنے کانسرٹ میں آئی خصوصی خاتون مداح سے متاثر ہوگئے۔

عاطف اسلم کے امریکا میں ہونے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں خصوصی مداح سے ملتے اور ان سے محبت کااظہار کرتے بھی دیکھا گیا۔

ویڈیو میں عاطف اسلم خاتون کی وہیل چیئر کے پاس پہنچ کر کانسرٹ میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں اور ان سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

بعد ازاں عاطف نے خاتون کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیا۔