Official Website

مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا،شیخ رشید

5

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے لئے رکاوٹ بن گیا۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کی پاکستان آنےکی رکاوٹ بن گیا۔سامراجی اعلامیے کے غلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر پتا لگ جائے گا۔ معیشت وینٹیلیٹر پر اورسیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ جولائی میں بجلی اورگیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ چھیننا اور نیب قوانین میں اپنے کیسز کے لئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔کرپٹ اورچورملزموں اورمجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ ہرشخص موبائل فون پرہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔