Official Website

پنجاب میں سفاک شوہر کے چھریوں کے وار سے بیوی قتل

10

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں درندہ صفت شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شیخوپورہ کے علاقے ماناوالہ میں خاوند نے بیوی کو چھریاں مار کر قتل کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا۔

بعد ازاں مانانوالہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے فوری طور پر قتل کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ فی الحال قتل کی وجہ اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔