Official Website

سدھو کی موت کے بعد ان کا آخری گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

47

ممبئی: بھارت میں قتل ہونے والے نامور گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ’’ایس وائی ایل‘‘ ان کی موت کے بعد ریلیز کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ’’ایس وائی ایل‘‘ کے نام سے ان کا ریکارڈ کیا گانا ریلیز کیا گیا ہے، آنجہانی گلوکار نے قتل ہونے سے قبل یہ گانا گایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گلوکار نے اس گانے کے بول بھی خود لکھے تھے۔ سدھو کا نیا اور آخری گانا سن کو ان کے مداح جذبات ہوگئے۔ ایک پرستار نے لکھا ’’لیجنڈ کبھی مرتے نہیں‘‘۔ کسی مداح نے کہا کہ دکھ اس کا ہے کہ سدھو وفات پاگیا لیکن خوشی اس بات کی ہمیشہ رہے گی کہ وہ پیدا ہوا تھا۔

ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سدھو مرا نہیں بلکہ اپنی چھوڑی یادوں کی وجہ سے ہمارے درمیان زندہ ہے۔