Official Website

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی

55

کراچی : کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 5 روپے 31 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق جولائی کے بلوں پرہوگا جبکہ لائف لائن صارفین پراضافے سے مستثنٰی ہوں گے۔

نیپرا کے مطابق اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 44 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ ایک ماہ کے لئے تھا، اتھارٹی نے 14 جون کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔