Official Website

چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو دے دیے: مفتاح اسماعیل کی قوم کو خوشخبری

32

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیم نے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کی رقم آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قرض کیلئے چینی بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے دیا گیا قرض کمرشل ہوگا، قرض پر شرح سود 1.5 فیصد شائبور (شنگھائی انٹر بینک آفر ریٹ) ہوگی۔