Official Website

قصور: بار ممبر کے قتل اور دہشتگردی میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

71

قصورپولیس نے دہشتگردی اور قتل کے مقدمات میں ملوث خطرناک مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قصور اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری نصر اللہ عرف سولا کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کےمطابق نصراللہ نے 2020 میں بار ممبر اقبال گجر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کیا تھا، نصراللہ ضلع قصور سمیت لاہور اور شرقپور کے علاقوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم پر ایک درجن سنگین مقدمات تھے، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نصراللہ کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔