Official Website

یوکرین: شاپنگ مال پر روسی میزائل حملہ، 15افراد ہلاک، 58 زخمی

54

یوکرین کے ایک شاپنگ مال پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوگئے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہرکریمینچوک کے شاپنگ مال پر روسی میزائل حملہ کیا گیا جس کے متعلق یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یوکرینی صدر زیلینسکی کے مطابق مال میں حملے کے وقت تقریباً ایک ہزار افراد موجودتھے لیکن خوش قسمتی سے کئی لوگ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب یوکرین کےایک اور شہر خارکیف میں بھی روسی شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے مقامی گورنرکا کہنا ہےکہ روسی شیلنگ میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔