Official Website

‘آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا’

54

لاہور:  وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکٹھا کر سکے گا۔

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے خوش نہیں، اس لئے ن لیگی قیادت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان بھجوانے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا بھی اس حوالے سے بیان دے چکے ہیں کہ اسحاق ڈار جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ جس عہدے پر چاہیں کام کر سکتے ہیں۔