Official Website

ہماری اصل منزل خود انحصاری، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے،وزیراعظم

38

اسلام آباد: کنونشن سنٹراسلام آباد میں ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس جاری ہے جس میں معاشی ماہرین شریک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا کانفرنس کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کےزیرانتظام ٹرن اراؤنڈپاکستان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، ہماری اصل منزل خود انحصاری ہے، فیصلوں پرمشاورت جمہوری عمل ہے، پاکستان میں ہنر مند افراد کی کمی نہیں، ریکوڈک میں اربوں کا خزانہ دفن ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہم نےوژن 2025 لانچ کیا جس کا مقصد پاکستان کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاناتھا۔گزشتہ حکومت نےترقیاتی فنڈزمیں کمی کر دی۔ اب ہمارامقصد گزشتہ سمیت موجودہ چیلنجزسےنمٹناہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے، یوکرین روس تنازع کےباعث دنیابھرمیں مہنگائی بڑھی۔ حکومت کےپاس وسائل نہیں،مالی بحران کاشکارہیں۔ پوری کوشش کریں گے اور پاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرلےکرجائیں گے۔ نوجوانوں کوآگےبڑھنےکےمواقع فراہم کرناہوں گے، ملک میں سیاحتی فروغ کیلئےاقدامات کررہےہیں۔